سعودی عرب قطر میں حکومت کی تبدیلی چاہتا ہے، شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی


سعودی عرب قطر میں حکومت کی تبدیلی چاہتا ہے، شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی

قطرکے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن سعودی حکام قطر میں حکومتی تبدیلی چاہتے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں تاہم سعودی حکام قطر کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے سعودی حکام پر الزام لگایا کہ سعودی عرب قطر میں اپنی مرضی کی حکومت لانا چاہتا ہے۔

قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا مزید کہنا تھا کہ قطر کو اس کی ترقی و پیشرفت کی بنا پر بعض ملکوں کی طرف سے الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قطر کے وزیرخارجہ نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ بعض ملکوں کے ذریعے قطر سے تعلقات منقطع کرلئے جانے کے بعد قطری شہریوں کی زندگی ہرگز متاثر نہیں ہوگی اور قطر اپنی خارجہ پالیسی میں کسی سے ڈکٹیشن نہیں لےگا۔

واضح رہے کہ قطر اور آل سعود کے اختلافات گذشتہ کئی سال سے چلے آرہے ہیں لیکن اس بار یہ اختلافات کچھ زیادہ ہی سنجیدہ صورت اختیار کر گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے عرصہ قبل قطر پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کئے تھے۔

خلیجی ریاستیں قطر کو ایران اور اخوان المسلمین جیسی اسلامی تحریکوں کے انتہائی قریب سمجھتی ہیں جس کے سبب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے عرصہ قبل قطر سے اپنے اپنے سفرا کو واپس بلا لیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری