عراقی فوج کا کرکوک شہر پر مکمل کنٹرول


عراقی فوج کا کرکوک شہر پر مکمل کنٹرول

عراقی فوج نے کرکوک شہر کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم کے حکم نامے کے بعد فوج اور رضاکار فورسز نے مکمل طور پر کرکوک شہر کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کردیا ہے۔

السومریہ نیوز کا کہنا ہے کہ کرکوک شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے اور پورے علاقے پر قانون نافذ کرنے والے حکام کا کنٹرول ہے۔

عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ فوجیوں کو کسی بھی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور کرکوک کے شہریوں نے عراقی فوج کو خوش آمد کہا۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ موصل ڈیم، العیونات، سنجار، ربیعہ اور دشت نینوا  کے کئی علاقے مکمل طور پر سیکورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہیں۔

عراقی وزارت تیل کے مطابق اس شہر میں واقع تیل کے 2کنوؤں سے دوبارہ تیل کی پیداوار کا سلسلہ جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے ک کردستان کی علاقائی حکومت نے اسرائیل کو تیل کی ترسیل شروع کردی تھی۔

عراقی وزیراعظم نے ان تمام عمارتوں پر ملکی پرچم لہرانے کا حکم بھی دیا ہے جن پر نیم خود مختار علاقائی حکومت کے پرچم لہرا رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری