کردستان پارلیمنٹ کے اسپیکر کا بارزانی سے استعفی کا مطالبہ


کردستان پارلیمنٹ کے اسپیکر کا بارزانی سے استعفی کا مطالبہ

کردستان پارلیمنٹ اسپیکر نے مسعود بارزانی سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کردستان پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد یوسف نے گزشتہ روز کرکوک کے حالیہ حادثات کی طرف  اشارہ کرتے ہوئے اس علاقے کے صدر مسعود بارزانی کی شدید سر زنش کی ہے۔

کردستان پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ کردستان کے عوام ایسے سیاستدانوں کے اسیر ہیں جو ذاتی مفاد کی خاطر علاقے کے وسائل پر تسلط حاصل کرنا چاہتے ہیں، یہ سیاستدان عوام کی قربانیوں اور خون شہداء کو بھی بیچنا چاہتے ہیں۔

یوسف محمد نے بارزانی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "تم اپنی شکست قبول کر لو اور ہمارے لوگوں کو اپنی حال پر چھوڑ دو تاکہ وہ خود اپنے راستے کا تعین کریں نہ کے تم ان کا راستہ اپنی خواہشات کے مطابق معین کرو۔"

انہوں نے مزید کہا کہ  بارزانی 12 سال سے اب تک قانونی اور غیر قانونی طریقے سے اعلیٰ عہدے پر بیٹھا ہے اس بڑے منصب سے مستعفی ہونے سے کردستانی عوام کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔

دوسری طرف عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے  کہا ہے کہ مسعود بارزانی کے استعفی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ انہوں نے کردستان کی علیحدگی کا اعلان کر کے خودکشی کرلی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مسعود بارزانی نے اپنی گزشتہ روز کی گفتگو میں کہا تھا کہ جو کچھ کرکوک میں ہوا اس میں بھی سارا کیا دھرا کردوں میں سے ایک فرد کا تھا  اور کردوں کو یقین دلاتے ہیں کہ کرکوک شہر کے ہاتھ سے چلے جانے کے باوجود کردوں کی حمایت کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری