افغانستان سے انخلاء کا وقت تعین کرنے سے پاکستان اور مسلح مخالفین استفادہ کریں گے، کابل میں امریکی سفیر


افغانستان سے انخلاء کا وقت تعین کرنے سے پاکستان اور مسلح مخالفین استفادہ کریں گے، کابل میں امریکی سفیر

افغانستان میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے نئی پالیسی میں افغانستان میں رہنے کا کوئی وقت معین نہیں کیا ہے تاہم اس سلسلے میں مناسب وقت کا تعین کیا جائیگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سفیر 'ھوگولارنس' نے طلوع نیوز سے کابل میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج افغانستان میں اپنا کام جاری رکھے گی واشنگٹن کی اسٹریٹجی کی بنیاد پر امریکہ افغانستان سے نکلنے کا مناسب وقت معین کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسوقت ممکن ہے کہ ہمارے مسلح مخالفین افغانستان میں سرکوب ہوں اور امریکہ کو اس ملک میں فتح حاصل ہو۔

امریکی سفیر نے تاکید کی کہ کابل اور واشنگٹن کے مفادات مشترکہ ہیں اور دونوں کے مفادات کے تحفظ کےلیے دونوں ملکوں کی فوجیں مسلح مخالفین کیخلاف جنگ جاری رکھیں گی۔

انہوں نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے واضح کیا کہ واشنگٹن امریکی فورسز کا افغانستان سے انخلاء کا مناسب وقت کا اعلان کرے گا۔

لارنس نے کہا کہ اگر افغانستان سے نکلنے کا وقت معین کریں تو پاکستان اور مسلح مخالفین اس سے منفی استفادہ اور اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوششیں اور تیز کر دیں گے۔

امریکی سفارتکار نے مزید کہا کہ واشنگٹن شدید جنگ کے علاوہ دنیا بھر میں طالبان پر گھیرا تنگ کررہا ہے تاکہ یہ گروہ صلح کی طرف آئے۔

واضح رہے کہ نیویارک ٹائم نے لکھا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ کابل میں اس ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کا ایک بڑا کنٹرول سسٹم ہو جہاں سے وہ خطے کے تمام ممالک پر نظر رکھ سکے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری