عمر خالد خراسانی کے بعد عمر عثمان خراسانی درہ آدم خیل اور پشاور میں جماعت الحرار کا نیا سرغنہ مقرر


عمر خالد خراسانی کے بعد عمر عثمان خراسانی درہ آدم خیل اور پشاور میں جماعت الحرار کا نیا سرغنہ مقرر

دہشتگرد گروہ جماعت الحرار نے بدنامہ زمانہ دہشتگرد عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کے بعد درہ آدم خیل اور پشاور میں عمر عثمان خراسانی نامی دہشتگرد کو اپنے گروہ کا نیا سرغنہ مقرر کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عمر خالد خراسانی کی جگہ اب عمر عثمان خراسانی کو جماعت الاحرار کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خا لد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

عمر خالد خراسانی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر 17 اکتوبر کے امریکی ڈرون حملے میں عمر خالد خراسانی کو نشانہ بنایا گیا تھا جو اس حملے میں مارا گیا۔

عمر خالد خراسانی کا اصل نام عبدالولی اور تعلق مہمند ایجنسی سے تھا،وہ جماعت الاحرار کا سربراہ تھا جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے الگ ہونے والا دھڑا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملےمیں عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم جماعت الاحرار کے 3 دیگر اہم کمانڈر بھی مارے گئے، جن میں سیال مقبل، واحد مقبل اور بہرام مقبل شامل ہیں۔

پاکستان نے جماعت الاحرار کو ایک دہشت گرد جماعت قرار دے رکھا ہے، رواں سال 6 جولائی کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے بھی جماعت الاحرار کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندیا ں عائد کی تھیں۔

جماعت الاحرار نے نومبر 2014ء میں واہگہ بارڈر پر خودکش حملے سمیت9کے قریب دہشت گردی کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر رکھی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری