سعودی اتحادی فوج کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید


سعودی اتحادی فوج کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید

یمن کے خلاف سعودی اتحادی لڑاکا طیاروں نے بمباری کرکے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو شہید کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے المیسرہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ جوف کے ایک رہائشی علاقے پر بمباری کرکے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو شہید کردیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہادت کے درجے پر فائز ہوگئے۔

دوسری جانب یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نجران کے علاقے میں گولہ بارود کے ایک گودام کو تباہ کردیا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کو پسپا کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اتحادیوں نے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں اور کھیتوں پر شدید گولہ باری کی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مالی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک کم سے دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں تاہم آزاد ذرائع نے شہداء اور زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی ہے۔

اس جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ، عرب امارات اور اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

خیال رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اس ملک میں آل سعود کے اشاروں پر ناچنے والی ایک کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری