افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ مراکز ہیں، نفیس ذکریا


افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ مراکز ہیں، نفیس ذکریا

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی نیٹ ورک نہیں ہے دہشت گردوں کی تمام محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی اور ملک سے دہشت گردی کا صفایا کردیا ،دہشت گردوں کی تمام محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں۔

نفیس ذکریا نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ملک بھر سے دہشت گردوں کا کاتمہ کردیاہے لیکن افغانستان بدستور دہشت گردوں کا مرکز ہے، بازیاب کینیڈین جوڑے کو بھی افغانستان میں ہی اغوا کیا گیا تھا۔

ہفتہ وار بریفنگ میں نفیس زکریا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔  خیال رہے کہ افغانستان میں حالیہ دھماکوں کے بعد افغان حکام نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے گزشتہ چند روز میں متعدد نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

ان کاکہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے، ماورائے عدالت قتل عام کیا جارہا ہے اور کئی اجتماعی قبریں بھی  کی دریافت ہوچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر دراندازی اور پھر پاکستان پر الزامات عائد کرنا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے نظر ہٹانے کے لئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بننے پر پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں یہ کامیابی دفترخارجہ کے اقوام متحدہ کے افسران، سیکرٹری خارجہ کی حکمت عملی اور بیرون ملک تعینات پاکستانی سفرا کی کاوشوں سے ہی ممکن ہوئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری