میزائل پروگرام بدستور جاری رہے گا، سپاہ پاسداران


میزائل پروگرام بدستور جاری رہے گا، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران کے سربراہ کا کہنا ہے کہ میزائل پروگرام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ سامراجی قوتوں کے خلاف مزاحمت اور میزائل طاقت کے فروغ کا سلسلہ جاری رہے گا.

سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب نے جمعرات کے روز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف امریکی صدر کے توہین آمیز بیانات اور پاسداران انقلاب کے خلاف نئی پابندیوں سے واضح ہوتا ہے کہ ایران نے خطے میں تمام امریکی ناپاک پالیسیوں پر پانی پھیر دیا ہے جس کی وجہ سے امریکہ سخت نالاں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سامراجی قوتیں خاص کر امریکہ اور اسرائیل پاسداران انقلاب سے سخت نالاں ہیں کیونکہ سپاہ نے امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

پاسداران انقلاب اسلامی نے  امریکی صدر کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور اسلامی انقلاب کا تحفظ جاری رہے گا۔

بیان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں اور پابندیوں کے باجود ایران کی دفاعی صلاحیت اور میزائل طاقت کے فروغ کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رہے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری