میڈیکل کی شرط ختم ہونے کے احکامات لاہور میں ایرانی قونصلیٹ نہ پہنچ سکے، زائرین پریشان + سند


میڈیکل کی شرط ختم ہونے کے احکامات لاہور میں ایرانی قونصلیٹ نہ پہنچ سکے، زائرین پریشان + سند

گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا کے حصول سے متعلق میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن لاہور میں ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے تاحال زائرین کو تنگ کی جارہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گزشتہ روز  اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا کے حصول سے متعلق میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایک بیان کے ذریعے دعویٰ کیا گیا کہ جمہوری اسلامی نے ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پاکستانی شہریوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لئے پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا سے متعلق میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔

لہذا اب تمام پاکستانی شہری ایران کے لئے ویزا کے حصول کے لئے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کے بغیر درخواست دے سکتے ہیں۔

تاہم بدقسمتی کہ قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کی جانب سے تاحال زائرین کو میڈیکل کے نام پر تنگ کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے احکامات لاہور پہنچ چکے ہیں تاہم دانستہ طور پر زائرین کے لئے مشکلات کھڑی کی جارہی ہیں۔

اربعین حسینی کے لیے جانے والے زائرین بے انتہا مسائل کا سامنا کرنے کے بعد مقامات مقدسہ پہنچتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو درپیش مشکلات میں کمی کی جائے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری