داعش کا یورپ میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملوں کا خطرہ؛ انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کر دیا


داعش کا یورپ میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملوں کا خطرہ؛ انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کر دیا

ایک جرمن اخبار نے لکھا ہے کہ اس ملک کے قومی سلامتی اجلاس میں خبردار کیا گیا ہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش یورپی ممالک میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملوں کی منصوبہ بندی کرسکتی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم  بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جرمن روزنامہ "دی ولٹ" نے قومی سلامتی اجلاس کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسلامی شدت پسند ممکن ہے کہ یورپ میں زہریلی گیس کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی کریں۔ 

روز نامہ دی ولٹ نے کہا ہے کہ ایک غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسی نے یورپ کی سیکورٹی حکام کو خبردار کیا ہے کہ داعش اس طرح کے حملوں  کے لیے  اپنے کارکنوں پر زور دے رہی ہے کہ حملے سولفیڈ ھائڈروجن یا زہریلی گیس کہ جس کے ہوا میں منتشر ہوتے ہی ہزاروں افراد ہلاک ہو سکتے ہیں، سے استفادہ کریں۔ 

جرمن روزنامہ کے مطابق آسٹریلوی پولس نے جولائی کے مہینے میں داعش کے ساتھ تعلق کے شبہے میں چند افراد کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے زہریلی گیس کے ساتھ حملوں کا پرگرام بنا رکھا تھا۔

دوسری جانب یورپی کمیشن نے بھی خبردار کیا ہے کہ یورپ کے شہر اور ریاستیں ان حملوں کے مقابلے کی تیاری نہیں کی ہے۔

اس وجہ سے یورپی کمیشن نے عمومی مقامات کو دہشتگردانہ حملوں کے مقابلے کی تیاری کا جامع پرگرام بنا یا ہے جو اگلے ڈیڑھ سال بعد لاگو ہو گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری