مسئلہ کشمیر عالمی برادری کی عدم توجہ کا شکار ہے، صدر آزاد کشمیر


مسئلہ کشمیر عالمی برادری کی عدم توجہ کا شکار ہے، صدر آزاد کشمیر

صدر آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، کشمیری آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کوپن ہیگن میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کشمیر عالمی برادری کی عدم توجہ کا شکار ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کو نہ ختم ہونے والے مصائب کا سامنا ہے۔

کانفرنس میں ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر سید ذوالفقار گردیزی، رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی، حریت رہنما غلام محمد صفی نے بھی خطاب کیا۔

سردار مسعود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، کشمیری آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں مگر انسانی حقوق کے علمبرداروں کو انسانیت سوز مظالم نظر نہیں آ رہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری