ہالینڈ میں اربعین حسینی کی تصاویر اور ویڈیوز کا پُرجوش استقبال + ویڈیو اور تصاویر


ہالینڈ میں اربعین حسینی کی تصاویر اور ویڈیوز کا پُرجوش استقبال + ویڈیو اور تصاویر

یورپی ممالک میں انجمن اربعین حسینی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے عوام نے اربعین حسینی کی تصاویر اور ویڈیوز کا پُرجوش استقبال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں انجمن اربعین حسینی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی سینکڑوں عاشقان امام حسین علیہ السلام نے کربلائے معلی جانے کے لئے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نام درج کئے ہیں۔

انجمن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال یورپ کے 22 ملکوں سے 1200 افراد نے نجف اشرف سے کربلائے معلی پیدل مارچ میں حصہ لیا تھا اور اس سال بھی ایک ہزار سے زائد افراد کی اربعین حسینی میں شرکت کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم غیر مسلموں تک امام حسین کے پیغام کو پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، اس کار خیر میں ایرانی اور غیر ایرانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

ہم یورپی عوام کو اربعین سے آشنا کرانے کے لئے مختلف بڑے شہروں میں تصاویر اور ویڈیوز سے استفادہ کر رہے ہیں جس میں ہمیں کافی کامیابی ملی ہے اور بہت سارے لوگوں نے اس پروگرام کا پُرجوش استقبال کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر سال یورپ کے مختلف ممالک میں اربعین کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کرتے ہیں جس میں اربعین کے بارے میں تصاویر اور فلم وغیرہ دیکھاتے ہیں اور عام لوگوں کو امام حسین علیہ السلام کی عظیم شخصیت سے روشناس کرانے کے لیے پانی کی بوتلوں پر امام حسین علیہ السلام کی پیاس کا واقعہ لکھ کر مفت تقسیم کرتے ہیں۔

پانی کی بوتلیں تقسیم کرتے وقت لوگ ہمارے جوانوں سے کربلا کے واقعے سے متعلق سوال پوچھتے ہیں اور وہ انہیں اس کا جواب دیتے ہیں۔ اس طرح غیر مسلمان بھی امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی سے آشنا ہوجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ ہر سال اربعین سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے موقع پر پاکستان اور ایران سمیت دنیا بھر سے کروڑوں کی تعداد میں عاشقان حسینی کربلائے معلی پہنچ جاتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری