راحیل شریف کا سعودیہ میں نواز شریف سے ملنے سے انکار/ نواز این آر او کی تلاش میں


راحیل شریف کا سعودیہ میں نواز شریف سے ملنے سے انکار/ نواز این آر او کی تلاش میں

پاکستان کے نااہل ہونے والے وزیراعظم جو اپنے ذرائع اور رابطے استعمال کرکے کسی این آر او کی تلاش میں ہیں، نے سعودی عرب میں راحیل شریف سے ملنے کی کوشش کی لیکن سابق آرمی چیف نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سعودی عرب میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے ملاقات کرنے کی کوشش کی ہے لیکن سابق آرمی چیف نے نواز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

اس بات کا انکشاف سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سعودی عرب میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے ملاقات کرنے کی کوشش کی ہے لیکن سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔

سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اس لیے سعودی عرب گئے ہیں کہ تاکہ اپنے رابطے اور ذرائع استعمال کرکے کوئی این آر او کروا سکیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری