انصار اللہ کی بڑھتی طاقت سے خائف سعودیہ کایمن کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان


انصار اللہ کی بڑھتی طاقت سے خائف سعودیہ کایمن کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

سعودی عرب کے شہزادہ بن سلمان کا کہنا ہے کہ انصاراللہ تحریک کو حزب اللہ جیسی طاقت بننے سے روکنے کے لئے یمن میں جنگ کا جاری رہنا ضروری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ انصاراللہ کو سعودی سرحدی علاقوں میں ایک اور حزب اللہ بننے سے روکنے کے لئے یمن میں جنگ ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کے خلاف جنگ اور محاصرے کا خاتمہ یمن سمیت خطے کے مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک کم سے دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اس ملک میں آل سعود کے اشاروں پر ناچنے والی ایک کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری