افغانستان میں طالبان کے حملے جاری، 11 گیارہ فوجی ہلاک


افغانستان میں طالبان کے حملے جاری، 11 گیارہ فوجی ہلاک

طالبان نے افغانستان کے مغربی علاقوں میں چیک پوسٹوں پر حملے کرکے 11گیارہ فوجیوں کو موت کی نیند سلادیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فراہ کے گورنر کے ترجمان محمدنصر مہری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے حملہ کرکے ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کو آگ لگادی جس میں 9 فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق طالبان نے یہ حملہ ضلع پشت روڑ میں رات کے وقت کیا۔

ترجمان کے دعوے کے مطابق جوابی فوجی کارروائی میں 17 طالبان بھی ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ چار گھنٹے تک جاری رہا۔

ہرات میں فوج کے نمائندہ نجیب اللہ نجیبی نے کہا ہے کہ ایک اور حملہ صوبہ ہرات میں کیا گیا۔

یہ حملہ "خشکی کہنا" میں کیا گیا۔ حملہ فوجی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس میں دو فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

فوج کے ترجمان نے طالبان کے ساتھ طویل فائرنگ کے تبادلے اور نقصان کا دعوی کیا  لیکن کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کیے۔

گزشتہ دو ہفتوں سے طالبان کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

طالبان نے فراہ اور ہرات میں حملوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری