مسئلہ فلسطین سے متعلق عالمی کانفرنس بعنوان ’’الوعد الحق‘‘ لبنانی دارلحکومت میں منعقد ہو گی


مسئلہ فلسطین سے متعلق عالمی کانفرنس بعنوان ’’الوعد الحق‘‘ لبنانی دارلحکومت میں منعقد ہو گی

مسئلہ فلسطین سے متعلق علمائے مقاومت کی عالمی فلسطین کانفرنس بعنوان ’’الوعد الحق ‘‘ یعنی سچا وعدہ کے عنوان سے لبنانی دارلحکومت بیروت میں یکم اور دو نومبر کو منعقد ہو گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد عالمی اتحادِ علمائے مقاومت اسلامی کے زیر اہتمام کیا جا رہاہے جس میں مقبوضہ فلسطین و القدس سے مفتیان عظام بشمول مفتی اعظم فلسطین و القدس اور عالم اسلام کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی، جبکہ علمائے اسلام کی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا چھ رکنی وفد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کی قیادت میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

علمائے اسلام و مقاومت اسلامی کی عالمی فلسطین کانفرنس کا انقعاد ایسے موقع پر کیا جا رہاہے کہ جب فلسطین کی ناجائز تقسیم اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو فلسطین پر قابض کرنے کے لئے بالفور نامی بدنام زمانہ اعلامیہ کی تاریخ کو ایک سو سال مکمل ہو رہے ہیں جسے صیہونی اپنے حق میں ایک درست وعدہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں جبکہ در اصل وعدہ الہیٰ جو کہ فلسطین سے متعلق پورے فلسطین کی نہر سے بحر تک آزادی سے متعلق ہے اس عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

عالمی فلسطین کانفرنس دو روز تک جاری رہے گی جہاں اسلامی دنیا سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز اسلامی شخصیات، علمائے کرام، اسکالرز، مفتیان عظام اور تحریک آزادی فلسطین کے لئے سرگرم عمل گروہ بشمول حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی، پاپولر فرنٹ اور پی ایل او سمیت دیگر گروہوں کی اعلی سطحی قیادت شریک ہو گی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری