حماس کی ایک بار پھر ایران کی طرف بازگشت


حماس کی ایک بار پھر ایران کی طرف بازگشت

حماس اور ایران میں شام کی جنگ کے دوران اختلاف ہوا، حماس نے اس جنگ میں خلیجی ممالک کو خوش کرنے کے لیے دہشتگردوں کی حمایت کی تھی، اور یہ ایران کو قابلِ قبول نہیں تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ابھی شام کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے کہ قطر کا بحران شروع ہو گیا، اور سعودیہ نے قطر کے ساتھ زمینی اور فضائی راستے بند کر دیے، اس سے پہلے یہ ممالک سگے بھائی جیسے تھے اور شام اور یمن میں مالی امداد بھی کرتے تھے۔

دوسری جانب شامی حکومت نے ملک میں دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا، اور عالمی اتحاد نے بھی بشار اسد کی موجودگی کو قبول کر لیا، حزب اللہ بھی کامیاب ہو کر لبنان واپس چلی گئی، اور دہشتگردی کے مقابلے کے لیے لبنانی فوج کا بھی ساتھ دیا، جب کہ ایران نے ہمیشہ کی طرح اسلامی مزاحمت کا ساتھ دیا، اور ٹرمپ کے منصوبوں کو ناکام کر کے رکھ دیا۔

ان تمام واقعات کے بعد حماس کے لیے مشکلات بڑھ گئیں، ایران نے اسرائیل سے مقابلہ کرنے والے ہر گروہ کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے، لیکن خلیجی ممالک نے ان گروہوں کا ساتھ دیا ہے، جو اسلامی امت کے ٹکڑے کر رہے ہیں۔

اب حماس کا دوبارہ ایران کی طرف آنا سب کے لیے عبرت ہے، جو اپنے حقیقی دوست کو نہیں پہچانتا وہ شکست سے دوچار ہو ہی جاتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری