الحویجہ میں اجتماعی قبر دریافت، 50 نعشیں برآمد


الحویجہ میں اجتماعی قبر دریافت، 50 نعشیں برآمد

عراقی فوج نے الحویجہ میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس سے اب تک 50 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے السومریہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے الحویجہ میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس سے اب تک 50 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

اجتماعی قبر مرکزی الحویجہ میں دریافت کی گئی ہے جس سے کم از کم 50 لاشیں نکالی جاچکی ہیں ان میں سے اکثر عراقی پولیس اور فوجی جوانوں کی ہیں جنہیں داعشی دہشت گردوں نے نہایت بے دردی کے ساتھ شہید کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خصوصی کمیٹی نے لاشوں کی شناخت کے لئے  ڈی این اے ٹیسٹ شروع کردئے ہیں۔

واضح رہے کہ  عراق میں اس سے پہلے بھی کئی اجتماعی قبریں دریافت کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ جون 2014 کو تکفیری دہشت گردوں نے تکریت سمیت مختلف علاقوں پر قبضہ کرکے بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا اور بہت سارے لوگوں کو اجتماعی قبروں میں زندہ دفنا کردیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ داعشی درندوں نے اسپایکر نامی عراقی فوجی اڈے پر قبضہ کرتے ہوئے 1700 سے زائد بے گناہ عراقیوں  کا قتل عام کرکے اجتماعی قبروں میں دفنا دیا تھا۔

دہشت گردوں کی چنگل سے تکریت کی آزادی کے بعد متعدد اجتماعی قبریں دریافت کرلی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے رواں ماہ کے ابتدا میں الحویجہ کو مکمل طور پر داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری