امریکی پابندیوں پر حزب اللہ لبنان کا رد عمل


امریکی پابندیوں پر حزب اللہ لبنان کا رد عمل

لبنانی پارلیمان میں حزب اللہ کے نمائندے نے امریکی پابندیوں پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیاالیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے نئی امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

پارلیمان میں حزب اللہ کے نمائندے حسن فضل اللہ کا کہنا ہے کہ ہم امریکہ کی تسلط پسندانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مزاحمتی تحریک پر امریکا کی نئی پابندیاں لبنان کے داخلی امور میں مداخلت اور لبنانی حاکمیت کے کھلی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے حزب اللہ لبنان پر نئی طرح کی پابندیاں عائد کی ہیں جس میں مزاحمتی تحریک کے مالی ذرائع کو ہدف بنایا گیا ہے۔

اسکائی نیوز کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹ نے حزب اللہ لبنان کیخلاف تین طرح کی پابندیاں وضع کی ہیں جو رائے شماری کے لئے سینیٹ کو ارسال کر دی گئی ہیں اور سینیٹ سے منظوری کے بعد اگلے مرحلے میں ان پابندیوں کو لاگو کیا جائے گا۔

بدھ کے روز منظور ہونے والی پابندیوں کے پہلے حکمنامے میں حزب اللہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی شراکت کرنے والی کمپنیوں اور  افراد پر پابندی لگا دی جائے گی جبکہ اس کے تیسرے حکمنامے میں یورپی یونین سے کہا گیا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرے۔

یاد رہے کہ امریکہ حزب اللہ کو پہلے ہی عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرچکا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری