پاکستان کا 3 ہزار افغان طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ


پاکستان کا 3 ہزار افغان طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 3 ہزار افغان طلبہ و طالبات کو 6 مختلف شعبہ جات میں گریجویشن سے پی ایچ ڈی لیول تک اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے محکمہ تعلیم نے مزید 3 ہزار افغان طلبہ و طالبات کو ملک کے مختلف علمی مراکز میں اسکالر شب دینے کا اعلان کیا ہے۔

3 ہزار افغان طلبہ و طالبات کو 6 مختلف شعبہ جات میں گریجویشن سے پی ایچ ڈی لیول تک اسکالر شپ دی جائے گی۔

ایچ ای سی کی جانب سے افغانستان کے مزید 3 ہزار طلبہ و طالبات کو پاکستانی جامعات میں 6 مختلف شعبہ جات میں گریجویشن سے پی ایچ ڈی لیول تک اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال  رہے کہ علامہ اقبال اسکالرشپ اسکیم کے پہلے مرحلے کے 3 ہزار اسکالر شپس میں سے اب تک 2 ہزار 928 طلبا کی سلیکشن کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان بھر میں لاکھوں افغان تارکین وطن موجود ہیں جس کی وجہ سے ملک کے مختلف تعلیمی مراکز میں پہلے ہی ہزاروں افغان طلبہ و طالبات زیرتعلیم ہیں۔

سیاسی اور اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک پر پہلے ہی افغان تارکین وطن کا بوجھ ہے اب مزید تعلیمی مراکز میں افغان باشندوں کو داخلہ دینے سے مزید بوجھ میں اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارت ہزاروں افغان باشندوں کو مختلف شعبہ جات میں گریجویشن سے پی ایچ ڈی لیول تک اسکالر شپ دے رہا ہے جس کی وجہ سے اب پاکستان افغانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری