بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی انتقال کر گئیں


بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی 98برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ  کی اکلوتی صاحبزادی دینا واڈیا 98برس کی عمر میں میں انتقال کر گئیں ہیں،انہوں نے سوگوران میں ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی اکلوتی صاحبزادی دینا واڈیا طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئیں،وہ کافی عرصہ سے علیل اور نیویارک میں زیر علاج رہنے کے ساتھ  امریکہ میں ہی مقیم تھیں۔

واضح رہے کہ دینا واڈیا 15اگست 1919میں لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔

قائد کی اکلوتی بیٹی نے 2004میں کراچی کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے مزار قائدؒ پر حاضری بھی دی تھی ۔

دینا واڈیا پارسی کاروباری شخصیت نیوائل واڈیا سے شادی کے بعد کچھ عرصہ ہندوستان میں رہیں اور اس کے بعد برطانیہ چلی گئیں،اور وہ پاکستان اس وقت آئیں جب قائد اعظم محمد علی جناح کا انتقال ہوا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری