آرمی چیف کے زیرصدارت اہم اجلاس، امریکہ سمیت خارجہ پالیسی پر اہم فیصلے


آرمی چیف کے زیرصدارت اہم اجلاس، امریکہ سمیت خارجہ پالیسی پر اہم فیصلے

جنرل قمر باجوہ کے زیر صدارت کورکمانڈرزکانفرنس کی گئی ہے جس میں امریکہ سے متعلق اہم فیصلے کرلئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشنل کامیابیوں کے لئے حکومت کی مدد کی جارہی ہے۔

کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک صورتحال پرغور کے دوران افغان اورامریکی حکام کے ساتھ حالیہ رابطوں پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق 205 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جمعرات کو جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

 اجلاس کے دوران جیو سٹریٹجک سیکیورٹی صورتحال بالخصوص حالیہ دنوں میں افغانستان اور امریکہ کے حکام کے ساتھ ہونیوالے رابطوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی اندرونی سیکیورٹی صورتحال انسداد دہشتگردی کے حوالے سے جاری آپریشنز پر پیش رفت اور پائیدار امن اور استحکام کے حصول کیلئے ان آپریشنزکے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے قومی مفاد کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل کامیابیوں کو حکومت کی مدد کرکے مستحکم کیا جا رہا ہے تاکہ سماجی و اقتصادی شعبے میں ترقی ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اقتصادی ترقی پر مزید توجہ مرکوز کی جا ئیگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری