عراقی فورسز نے القائم کے''غزہ'' نامی علاقے کوآزاد کرالیا


عراقی فورسز نے القائم کے''غزہ'' نامی علاقے کوآزاد کرالیا

عراقی زرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مغربی الانبار کےعلاقے ''غزہ'' کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے الفرات کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج  بروز جمعہ مغربی الانبار کے علاقے غزہ کو دہشتگردوں کے قبضے سے ازاد کرالیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نےالقائم  شہر کے مغرب میں السکک نامی علاقے کو آزاد کرانے کے لیےاپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

 عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے تازہ دم دستے القائم شہر کے مضافاتی علاقہ الکرابلہ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

صوبہ الانبار میں عراقی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ القائم شہر مضافات کے تین اہم علاقوں کو داعشی  دہشتگردوں کے قبضے  آزاد کرالیا گیا ہے۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق القائم میں درجنوں غیرملکی دہشت گرد داعش کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے گزشتہ ہفتے بروز جمعرات القائم اور رواہ میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف جامع اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری