ایف آئی اے زائرین کے امیگریشن پراسیس میں بری طرح ناکام


ایف آئی اے زائرین کے امیگریشن پراسیس میں بری طرح ناکام

اربعین حسینی کے لئے براستہ تفتان ایران عراق جانے والے زائرین نئی سے نئی پریشانیوں کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ کہہ رہے ہیں کہ پاکستانی امیگریشن والے سٹیمپ کیلئے 3 هزار روپے لے رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب اطلاعات ہیں کہ ہزاروں زائرین تفتان بارڈر پر کئی دن سے محصور ہو کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ پاکستانی سائیڈ پر امیگریشن پراسیس بتاائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتان ایف آئی اے امیگریشن دفتر کا عملہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے زائرین ایران میں داخل نہیں ہو پا رہے۔ کئی روز سے ہزاروں زائرین لمبی لائنوں میں دن کو کھڑے ہوتے ہیں اور رات کو سخت موسم اور گرد کے طوفانوں کی مصیبت سے دوچار ہو رہے ہیں۔

ایف آئی اے اسلام آباد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید عملہ بھجوا دیا گیا ہے تاہم اس میں صداقت دکھائی نہیں دیتی، ضرورت اس امر کی تھی کہ محرم اور صفر کے لئے بروقت عملہ بھجوایا جاتا تاہم ارباب اختیار کے کان پر جو تک نہیں رینگ رہی اور زائرین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ جن میں سے چند کی موت بھی واقع ہو گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری