میری واپسی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، نواز شریف


میری واپسی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، نواز شریف

سابق وزیرِاعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی واپسی اسٹیبلشمنٹ سے کسی ڈیل کا نتیجہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ریفرنسز کے سلسلے میں پیش ہونے سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکنوکریٹ حکومت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سابق وزیرِاعظم نے کہا کہ کہ 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی کے بعد وہ عدلیہ کی آزادی کے لیے کھڑے ہوئے، تاہم ایسی عدلیہ کی حمایت نہیں کرتے جو آمروں کی حمایت کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں بن رہے نہ ہی این آر او کے تحت مقدمے کی سماعت سے فرار حاصل کر رہے ہیں۔

نواز شریف نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ 2007 کی طرح 2017 میں بھی این آر او چاہتے ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ مسلم لیگ ایسی کسی ڈیل کا حصہ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان ڈیل کے نیتجے میں این آر او وجود میں آیا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ انہیں کوئی ٹیکنو کریٹ کی حکومت بنتے ہوئے نظر نہیں آرہی، اس طرح کی افواہیں گذشتہ 70 برسوں سے سنتے آرہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری