ڈونلڈ ٹرمپ چین سمیت ایشیا کے پانچ ممالک کے دورے پرروانہ


ڈونلڈ ٹرمپ چین سمیت ایشیا کے پانچ ممالک کے دورے پرروانہ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ دورے کے دوران جاپان، جنوبی کوریا، چین اور دیگر ممالک کا دورہ کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ملک کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا ایشیا کا دورہ جاپان سے شروع کریں گے۔جاپان میں کانفرنس میں شرکت کے بعد ٹرمپ جنوبی کوریا، ویتنام، چین اور فلپائین کا بھی دورہ کریں گے۔

اپنے بارہ روزہ دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پانچ ممالک کے رہنماؤں سے شمالی کوریا، ایران اور دیگر تنازعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اور دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کے معاہدے کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری