زاہدانیوں کے پاکستانی زائرین کے ساتھ عشق و اخوت کے جذبے + تصاویر


زاہدانیوں کے پاکستانی زائرین کے ساتھ عشق و اخوت کے جذبے + تصاویر

پاک سرحد عبور کرنے کے بعد زائرین کو ایک زائرسرا کی طرف دعوت دی جاتی ہے جس کا نام ہے "زائرسرائے امام رضا علیہ السلام"، جسے زہدان کے شہریوں نے پاکستان کے مختلف شہروں سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے تیار کیا ہے۔

تسنیم نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، سرحد پار ایک زائرسرائے بنایا گیا ہے جہاں پاکستان بھر سے خستہ حال زائرین کو احسن طریقے سے خدمات انجام دی جاتی ہیں۔

ایران کے صوبہ سستان و بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مہدی نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے آنے والے زائرین کا خلوص نیت سے استقبال کرتے ہیں، اگر کسی زائر کو بھوک لگی ہو تو ہم کھانا کھلاتے ہیں اور پیاسوں کو کربلا والوں کی یاد میں پانی پلاتے ہیں۔

مہدی کا کہنا ہے کہ زائرسرائے امام رضا علیہ السلام میں سینکڑوں جوان زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے تیار ہیں، جیسے ہی زائرین ایران کی سرزمین میں داخل ہوجاتے ہیں ان کا نام لکھنے کے بعد ہم زائرسرا کی طرف رہنمائی کرتے ہیں جہاں انہیں ناشتہ، دوپہر کا کھانا، شام کا کھانا اور چائے وغیرہ سے پذیرائی کی جاتی ہے۔

تسنیم: آپ کے پاس کام کرنے والے کل کتنے افراد ہیں؟

مہدی: ہمارے پاس کل 700 افراد ہیں جو زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمات کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اس کے علاوہ المصطفی انٹرنیشنل یونیوسٹی کے طلاب بھی ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

مہدی کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستانی زائرین کی خدمت کے لئے جو کچھ ہم سے ہوسکتا تھا، کیا ہے۔ کھانے وغیرہ بھی پاکستانی ہی بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ زائرین اپنی میل کے مطابق کھانا تناول کریں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری