ڈاکٹر ولایتی کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات


ڈاکٹر ولایتی کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیرخارجہ اور سپریم لیڈر کے مشیر نے سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی امور میں ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ولایتی نے لبنان کے دورے کے دوران حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ تازہ ترین علاقائی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ولایتی نے لبنان کے وزیراعظم الحریری سے بھی دوطرفہ تعاون اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ کیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری