افغان جنگ؛ امریکہ باہر، پاکستا ن، روس اور چین کے ساتھ ملکر مسئلے کا حل نکالے گا


افغان جنگ؛ امریکہ باہر، پاکستا ن، روس اور چین کے ساتھ ملکر مسئلے کا حل نکالے گا

وزیر دفاع پاکستان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے واشنگٹن پر واضح کردیا ہے کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، خطے کے دیگر ممالک بھی اس معاملے میں آگئے ہیں اور اب چائنہ اور روس کو ساتھ ملا کر افغانستان کے مسئلے کا حل نکالنا پڑے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ افغانستان کی جنگ ہم پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑیں گے، دہشت گردوں کی جو باقیات موجود ہیں ان کو ختم کر رہے ہیں، پاکستان کسی بین الاقوامی امداد کے بغیر افغان بارڈر پر باڑ لگا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکی انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، خطے کے دیگر ممالک بھی اس معاملے میں آگئے ہیں اور اب چائنہ اور روس کو ساتھ ملا کر افغانستان کے مسئلے کا حل نکالنا پڑے گا۔

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ افغانستان کی جنگ ہم پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑیں گے، ہم نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے ذریعے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں اور ان کی جو باقیات موجود ہیں ان کو ختم کر رہے ہیں، یہ ضرب عضب اور رد الفساد کے بعد کا پاکستان ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ پاکستان کسی بین الاقوامی امداد کے بغیر افغان بارڈر پر باڑ لگا رہا ہے، ہم نے امریکی انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، ہم نے مغربی دنیا سے سوال کیا ہے کہ کیا آپ افغانستان میں امن چاہتے ہیں، اب خطے کے دیگر ممالک بھی اس معاملے میں آگئے ہیں اور اب چائنہ اور روس کو ساتھ ملا کر افغانستان کے مسئلے کا حل نکالنا پڑے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری