یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کو پسپا کردیا


یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کو پسپا کردیا

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے شمال مشرقی صنعا میں سعودی اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کر کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے شمال مشرقی صنعا میں مفرور صدر عبدربه منصور هادی کے سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں کی مدد سے شمال مشرقی یمن پر تین بار حملہ کیا گیا تاہم یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادیوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انہیں سخت نقصان پہنچایا ہے۔

دوسری جانب سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے صوبہ الجوف کے علاقے المصلوب پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی عوامی فورسز کے جوانوں نے آل سعود کے اتحادیوں کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے ہو القاصین اور الجروف میں واقع مفرور صدر کے کئی اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔

سرکاری فوج نے صوبہ تعز کے علاقے لحج میں آل سعود کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں اہلکاروں کو علاقہ بدر کردیا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک بھی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ عسیر اور علب کے علاقوں میں  بھی سعودی فوج کے کئی حملوں کو پسپا کردیا گیا ہے، سعودی اتحادی فوج علب کی طرف بڑھنے کی کوشش کررہے تھے تاہم یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے منہ توڑ جواب دے کر حملے کو پسپا کردیا ہے۔

یاد رہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔

یمن کا 80 فیصد بنیادی ڈھانچہ سعودی حملوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری