وہ کلپ جس سے یوٹیوب بھی خوفزدہ ہوگیا


وہ کلپ جس سے یوٹیوب بھی خوفزدہ ہوگیا

یوٹیوب نے فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم کے کلپ کہ جس میں صہیونیوں سے انتقام لینے کا وعدہ کیا گیا ہے، کو حذف کردیا ہے جس کے بعد دنیا بھر کے مختلف سائٹوں پر نشر ہونے والا یہ کلپ نہیں دیکھا جاسکتا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یوٹیوب نے اسلامی مزاحمتی تنظیم کے کلپ کو اپنی ویب سائٹ سے حذف کردیا ہے۔

وضح رہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم نے اس تنظیم اور حماس کے ایک سرنگ پر صہیونی حملے کے بعد کہ جس میں 7 مسلمان شہید ہوئے تھے، سوشل میڈیا پر ایک کلپ شیئر کی تھی۔

اس کلپ کے ابتداء میں شہداء کے پیکر دکھائے گئے ہیں اور اس کے بعد مزاحمتی تحریکوں کی میزائل طاقت کو دکھا یا گیا ہے۔

ان میزائلوں کو دشمن پر کاری ضرب لگانے کیلئے مزاحمتی سرنگوں سے نکال کر مار کرنے کیلئے آمادہ کیا جارہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری