پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں ’’الصمصام ششم‘‘ اختتام پذیر


پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں ’’الصمصام ششم‘‘ اختتام پذیر

سعودی عرب کی شاہی بری افواج اور پاکستان آرمی کی مشترکہ جنگی مشقیں الصمصام ششم اپنی اختتام کو پہنچیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ مشقیں تین ہفتے تک جاری رہیں اور اس دوران سعودی شاہی بری فوج اور پاک آرمی کے دستوں نے جدید ہتھیار چلانے، طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے دوران پرواز کودنے، باردوی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے، چھاپا مار کارروائیوں اور لڑاکا دستوں نے حالتِ جنگ میں گشت کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔

ان فوجی مشقوں کے اختتام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’الصمصام ششم میں دونوں فوجوں کی جنگی تیاریوں، صلاحیت اور پیشہ واریت کی عکاسی ہوئی ہے۔

مشقوں کی اختتامی تقریب میں پاکستان آرمی کی تیسویں کور کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق، سعودی عرب کی شاہی بری افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبدالرحمان الشہری اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے دیگر متعدد سینیئر کمانڈنگ افسر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میجر جنرل الشہری نے اپنی تقریر میں پاکستان کی حکومت اور آرمی کا سعودی عرب کی شاہی برج فوج کے دستوں کی شاندار میزبانی اور استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مشقوں کے تمام مراحل میں حصہ لینے والے افسروں اور نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ ان مشقوں سے سعودی عرب کی زمینی افواج کو اپنی جنگی صلاحیتوں کو بہتر اور مؤثر بنانے کا موقع ملا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری