لبنان کے وزیراعظم نے استعفی دیدیا


لبنان کے وزیراعظم نے استعفی دیدیا

سعد الحریری نے وزارت عظمیٰ سے استعفے کا اعلان سعودی دارالحکومت ریاض میں کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حریری اس وقت سعودی دارالحکومت ریاض میں ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے لکھا ہے کہ حریری نے اپنے بیان میں اعلان کیا  ہے کہ ایران کو عرب ممالک کے امور میں مداخلت کی وجہ سے شکست ہوئی ہے اور اس ملک نے اثر و رسوخ کی وجہ سے لبنان کی حاکمیت میں مداخلت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی اسی طرح کی شرائط ہیں جیسے رفیق حریری کے قتل سے پہلے کی شرائط تھیں۔

لبنان کے وزیراعظم نے اپنے مستعفی بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ خطے پر ایران کا کنٹرول ختم ہو جائے گا اور ہم قبول نہیں کریں گے کہ لبنان خطے کے امن کے لیے خطرے میں تبدیل ہو۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لبنان پر ان گروہوں کا کنٹرول ہے جو اس ملک کے خیرخواہ نہیں ہیں اور ان کو بیرونی حمایت حاصل ہے۔

حریری نے سعودی دارالحکومت ریاض میں دعویٰ کیا کہ  جہاں بھی ایران ہے وہاں پر فتنہ اور ویرانی بھی ہے اور ایران بےمقصد عرب ممالک کو تباہ کرنے کے ہدف کا پیچھا کر رہا ہے۔

حریری نے حزب اللہ پر حملہ کرتے ہوئےکہا کہ حزب اللہ نے چاہا کہ اسحلے کے زور پر اپنے ارادوں کو عملی جامہ پہنائے لیکن حزب اللہ کی مداخلت ہمارے اطراف کے عرب ممالک کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنی ہے۔

حریری نے ایسی حالت میں سعودی عرب میں استعفی کا اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز ایران کے سینیئر رہنما اور امام خامنہ ای کے نمائندے علی اکبر ولایتی سے بھی ملاقات کی تھی۔

لبنان کے وزیراعظم نے گزشتہ روز رہبر معظم کے نمائندے کو خوش آمدید کہا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری