تھنک ٹینک "اِپی" کے تحت پاک ایران تعلقات کے موضوع پر سیمینار + تصاویر


تھنک ٹینک "اِپی" کے تحت پاک ایران تعلقات کے موضوع پر سیمینار + تصاویر

اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ کے تحت پاک ایران تعلقات کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

خبر رساقں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ کے تحت پاک ایران تعلقات کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایرن سے آنے والی مہمان شخصیت اور معروف صحافی و کالم نگار سعد اللہ زارعی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں سیاسی، مذہبی اور اہم شخصیات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ خطے کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے پاک ایران تعلقات از حد ضروری ہیں۔

سعد اللہ زارعی نے اس موقع پر کہا کہ خطے کے بدلتے حالات کے تحت پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے لئے بہت اہم ہیں۔ داعش اور دیگر خطرات کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

سینٹر فرحت اللہ بابر نے ایرانی تجزیہ نگار کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمیں متحد ہو کر انفراسٹرکچر بنانے کی ضرورت ہے۔

تقریب سے علامہ امین شہیدی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے بھی خطاب کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری