صابر ابو مریم: اسرائیل کا زوال اورنابودی یقینی اور حتمی امر ہے


صابر ابو مریم: اسرائیل کا زوال اورنابودی یقینی اور حتمی امر ہے

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے لبنان کے دارلحکومت بیروت میں منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی فلسطین کانفرنس ’’وعد الحق‘‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کا زوال اور نابودی یقنی اور حتمی امر ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دوروزہ عالمی فلسطین کانفرنس کی اختتامی تقریب میں علمائے اسلام و مقاومت کے عالمی اتحاد کے سیکرٹری جنرل مفتی اعظم لبنان شیخ ماہر حمود، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم، جہاد اسلامی فلسطین کے مرکزی رہنما زیاد نخالہ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندہ خصوصی اور مشیر آیت اللہ شیخ محسن اراکی،ڈاکٹر علی اکبر ولایتی، شیخ حسن اختری،شیخ حسین غبریس، مفتی اعظم سوڈان ڈاکٹر صادق،شیخ یوسف عباس، مفتی شام عبد اللہ کتمتو سمیت عالم اسلام کی ممتاز اور مایہ ناز شخصیات سمیت مفتیان عظام اور علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

عالمی فلسطین کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے علمائے اسلام و مقاومت کے عالمی اتحاد کے قیام پر شیخ ماہر حمود اور دیگر علمائے کرا م کو مبارک باد پیش کی اور اس اتحاد کو فلسطین و قدس کی آزادی کی راہ میں جاری جد وجہد کا کلیدی کردار قرار دیا۔

صابر ابو مریم نے کانفرنس میں شریک تمام معزز مفتیان عظام اور علمائے کرام سمیت عالم اسلام کی ممتاز شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے دن سے ہی فلسطین کاز کے ساتھ کھڑا ہے اور آج پاکستانی وفد کی بیروت میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کے موقع پر ہم فلسطین کا زکی ایک مرتبہ پھر کھل کر حمایت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ اسرائیل ایک غاصب صیہونی اور جعلی ریاست ہے جس کا وجود نہ صرف فلسطین اور فلسطینی عوام کے لئے خطرناک ہے بلکہ خطے سمیت پوری دنیا میں بسنے والے پر امن اور انصاف پسند لوگوں کے لئے شدید خطرہ ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنما نے خطے میں اسرائیلی حمایت یافتہ گروہوں کی اسلامی مزاحمت کے ہاتھوں ہونے والی شکست پر اسلامی مزاحمت کے سپوتوں اور قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور شہدائے فلسطین و اسلامی مزاحمت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم شہداء کے پاک لہو سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ جب تک ہمارے جسم میں خون کا آخری قطرہ باقی ہے فلسطین کی آزادی کی جد وجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کیٹی کے اراکین نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے علمائے اسلامی مقاومت جناب شیخ ماہر حمود، شیخ نعیم قاسم، شیخ حسین غبریس، شیخ یوسف عباس کو ہدیہ اور اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں، اعزازی شیلڈز پیش کرنے کی تقریب میں پاکستانی وفد کے اراکین میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی،مجلس وحدت مسلمین کے علامہ شقت شیرازی، علامہ باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر زادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، جماعت اہلسنت کے مفتی پیر شبیر انجم اور دیگر شریک ہوئے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری