عراق کے شہر کرکوک میں یکے بعد دیگرے دوخود کش دھماکے


عراق کے شہر کرکوک میں یکے بعد دیگرے دوخود کش دھماکے

عراق کے شہر کرکوک میں میں یکے بعد دیگرے دوخود کش دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے شہر کرکوک میں یکے بعد دیگرے دوخود کش دھماکے ہوئے ہیں۔

محکمہ پولیس کی اطلاع کے مطابق دھماکے بموں سے لیس موٹر سائیکلوں کے ذریعے کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں

یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو کردوں کے علاقے سے انخلاء کے بعد عراقی فوج، فیڈرل پولیس اور حشد الشعبی نے کرکوک شہر کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری