سعودی شاہی خاندان میں اقتدار کی جنگ عروج پر/ 24 گھنٹوں میں 2 شہزادے قتل


سعودی شاہی خاندان میں اقتدار کی جنگ عروج پر/ 24 گھنٹوں میں 2 شہزادے قتل

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ فہد کے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز گرفتاری کے دوران مزاحمت کے سبب مارے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی گرفتاری کیلئے جب چھاپہ مارا گیا تو مزاحمت کے سبب گارڈز کی فائرنگ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

44 سالہ عبدالعزیز کنگ فہد کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے اور ان کے بارے میں گزشتہ روز خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں گرفتار کر لیا گیاہے۔ تاہم سعودی عرب کی جانب سے ان کی موت کی وجہ تاحال بیان نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر 11 شہزادوں، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں سعودی عرب کے امیر ترین شخص شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں جبکہ گزشتہ روز یمن کی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر کریش میں سعودی شہزادے منصور بن مرکن بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری