بلوچستان حکومت کی ہٹ دھرمی، زائرین سید الشہداء کا گزشتہ چار روز سے دھرنا جاری


بلوچستان حکومت کی ہٹ دھرمی، زائرین سید الشہداء کا گزشتہ چار روز سے دھرنا جاری

اربعین حسینی کے لئے جانے والے زائرین گزشتہ کئی ہفتوں سے کوئٹہ میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اربعین حسینی کے لئے جانے والے زائرین گزشتہ کئی ہفتوں سے کوئٹہ میں پھنس کر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کے چہلم کیلئے جانے والے زائرین کو تفتان بارڈر تک لیجانے سے انکار کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کی ہٹ دھرمی اور دوسری جانب سرد راتوں میں عورتوں اور بچوں کے ہمراہ زائرین کا گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔

بیشتر زائرین کے پاس پیسے اور خوراک ختم ہوگئے ہے، کوئی پرسان حال نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بائے روڈ عراق ایران جانے والے زائرین کی مصیبتوں اور مشکلات میں کسی طور کمی واقع نہ ہو سکی۔

موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہزاروں زائرین اس وقت کوئٹہ میں کانوائے کے منتظر ہیں۔

زائرین کا کہنا ہے کہ اگر بلوچستان حکومت اگلے چھ گھنٹے تک کانوائے دینے میں ناکام رہی تو سیکورٹی کانوائے کے بغیر ہی قافلے چل پڑیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری