زاہدان کی عوام کے پاکستانی زائرین کی پذیرائی کیلئے انتظامات + ویڈیو اور تصاویر


زاہدان کی عوام کے پاکستانی زائرین کی پذیرائی کیلئے انتظامات + ویڈیو اور تصاویر

زاہدان میں عوامی کمیٹی کے ساتھ ساتھ ہم بھی پاکستان زائرین کا استقبال کرنے کے لئے میرجاوہ کی سرحد پر سفر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے پاک ایران بارڈر سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا زاہدان سے ارادہ ہے کہ پاکستانی زائرین کی خدمت و پذیرائی کا جو شوق اور ولولہ زاہدان کے عوام میں ہے، کو قریب سے دیکھیں اور آپ کے لیے بیان کریں۔

زائر سراے امام رضا  علیہ السلام  میں  کچھ دیر رکنے کے بعد ہم میر جاوہ بارڈر پہنچے تو دیکھا کہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور سب زائرین ایران میں داخل ہونے کے انتظار میں ہیں۔

بارڈر پر صرف ایک ہی گزرگاہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، ایران داخل ہونے والے زائرین کے چہروں پر ایک فاتحانہ مسکراہٹ تھی جس سے معلوم ہوتا تھا کہ کافی مشکلات سے گزر کر زائرین یہاں پہنچنے پر بہت زیادہ مطمئن ہیں۔

زاہدان کی عوامی کمیٹی کے کارکن زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت  میں ایک خاص جوش اور جذ بے کے ساتھ مصروف تھے۔

ضروری امر یہ ہے کہ یہاں ہر چیز موجود ہے، پانی سے لیکر کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیاء  اور خصوصا صبح کا ناشتہ، ظہر اور شام کا کھانا سب زائرین کےلیے موجود ہے۔

زاہدان عوامی کمیٹی کے ارکان کے مطابق زائرین کو مشکلات اب بھی ہیں لیکن زیادہ تر زاہدان کے لوگوں کے عزم کی وجہ برطرف ہوگئی ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری