کشمیر یونیورسٹی کے گاندھی بھون آڈیٹوریم میں اقدار کربلا کے عنوان سے سیمنار + تصاویر


کشمیر یونیورسٹی کے گاندھی بھون آڈیٹوریم میں اقدار کربلا کے عنوان سے سیمنار + تصاویر

دانشگاہ کشمیر کے گاندھی بھون آڈیٹوریم میں اقدار کربلا کے عنوان سے سیمنار منعقد ہوا جس میں دانشوروں، اسکالروں اور علمائے کرام نے اقدار کربلا کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا۔

خبر رساں اداسرے تسنیم کے مطابق شعبہ ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر کے اہتمام سے دانشگاہ کشمیر کے گاندھی بھون آڈیٹوریم میں اقدار کربلا کے عنوان سے سیمنار منعقد ہوا جس میں طلباء، اسکالروں اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمنار میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز اور اسکالرز نے اقدار کربلا کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا۔

سیمنار کی صدرات دانشگاہ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر خورشید اقبال اندرابی نے کی جبکہ سیمنار میں سابق جسٹس بشیر احمد کرمانی، ڈاکٹر غلام علی گلزار، معروف عالم دین آغا سید محمد ہادی موسوی، ڈائریکٹر ڈیکا ڈاکٹر شفیع شوکت اور ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر غلام نبی خاکی بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے جلوہ افروز خطابات میں اقدار کربلا پر روشنی ڈالی۔

سیمنار میں امام عالی مقام علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کو زبردست انداز میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری