پرویز مشرف کا مہاجروں سمیت تمام قومیتوں کو اکٹھا کرکے نئی قوت بنانے پر زور


پرویز مشرف کا مہاجروں سمیت تمام قومیتوں کو اکٹھا کرکے نئی قوت بنانے پر زور

سابق صدر پرویز مشرف نے ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مہاجروں سمیت تمام قومیتوں کو اکٹھا کرکے نئی قوت بنانے پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے اتحاد پر ایک ویڈیو پیغام میں ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے سابق صدرپرویزمشرف نے کہا کہ  مجھے ایم کیوایم کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آتا، ایم کیو ایم نے خود کو ملک بھر میں بدنام کرلیا ہے اور ایم کیوایم  کی وجہ سے مہاجر برادری کو مشکلات درپیش آئیں تاہم دونوں مہاجر جماعتوں کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے اور مہاجروں کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ میری سوچ قومیت  نہیں پاکستانیت ہےمہاجروں کا ایک ہونا اچھی بات ہے لیکن  ایک قدم آگے بڑھ کرتمام قومیتوں کو یکجا کرکے ایک نئی قوت تیار کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سے سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرکے سندھ میں پیپلزپارٹی کو شکست دے سکتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری