اسلامی انقلاب کا طے شدہ سفر مکمل طور پر پرامید، کامیابی اور تابناک مستقبل کی علامت


اسلامی انقلاب کا طے شدہ سفر مکمل طور پر پرامید، کامیابی اور تابناک مستقبل کی علامت

رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ انقلاب اسلامی ایران کا طے شدہ سفر بھرپور کامیابیوں کی امید اور تابناک مستقبل کی نوید دے رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امام خمینی امام بارگاہ میں مختلف یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلبہ و طالبات نے امام خامنہ ای کی موجودگی میں امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کو پرسہ پیش کیا۔

اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اربعین حسینی کے پرجوش اور بھرپور اجتماعات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ اجتماعات، انسانی عزم کو مضبوط اور پائیدار بناتے ہیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کو پوری ثابت قدمی کے ساتھ اس طرح سے منایا جانا چاہیے کہ کوئی بھی مشکل اور دشواری اس راہ میں حائل نہ ہونے پائے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ خدا کی راہ میں جہاد، حق کی بالادستی، انصاف کا قیام اور اسلامی تہذیب و تمدن تک رسائی کا راستہ انتہائی پرنشیب و فراز ضرور ہے لیکن ایران کے اسلامی انقلاب نے جو راستہ طے کیا ہے وہ بھرپور کامیابی کی امید اور تابناک مستقبل کی نوید دے رہا ہے۔

بعد ازاں طلبہ و طالبات نے مجلس عزا برپا کی اور شہدائے کربلا کو پرسہ دیا۔

مجلس عزا کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے نماز ظہرین رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری