ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں شدید زلزلہ، 200 افراد جاں بحق، 1600 سے زائد زخمی


ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں شدید زلزلہ، 200 افراد جاں بحق، 1600 سے زائد زخمی

زلزلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان صوبہ کرمانشاہ میں ہوا، حکام نے 155 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہیں۔

خبر رساں اداسرے تسنیم کے مطابق ایران اور عراق میں شدید زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک 200 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سولہ سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ایران، عراق سرحدی علاقے میں آنے والے7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے مشرق وسطٰی کے کئی ممالک میں محسوس کئے گئے، جبکہ شدید آفٹر شاکس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں خوف ہراس برقرار ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان صوبہ کرمانشاہ میں ہوا، حکام نے 155 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ مرکز کے قریبی علاقوں میں شدید آفٹرشاکس کے باعث لوگوں نے رات گھروں سے باہر گزاری۔

عراق کے کردستان ریجن میں زلزلے سے متعدد عمارتیں گر گئیں جبکہ جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں، سرحدی اور دور دراز علاقہ متاثر ہونے کی وجہ سے نقصانات کی اطلاعات بتدریج سامنے آرہی ہیں، یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کویت، بحرین، قطر، سعودی عرب، اردن، لبنان اور اسرائیل میں بھی محسوس کئے گئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری