ترک صدر کی بن سلمان کی اعتدال پسندی پر کڑی تنقید


ترک صدر کی بن سلمان کی اعتدال پسندی پر کڑی تنقید

ترک صدر کا کہنا ہے کہ مغربی قوتیں اسلام کو کمزور کرنے کے لئے اعتدال پسندی کو استعمال کر رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اعتدال پسند اسلام کو مغربی پروپیگنڈا قرار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ملک میں اعتدال پسند اسلام کے فروغ کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ مغربی قوتیں اسلام کو کمزور کرنے کے لئے اعتدال پسندی کو استعمال کر رہی ہیں۔

اردگان کا اعتدال پسند اسلام کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ اسلامی روایات کے منافی ہے۔

انہوں نے یورپی یونین سے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری