اسرائیل نے شام پر فوجی حملے کی دھمکی دیدی


اسرائیل نے شام پر فوجی حملے کی دھمکی دیدی

اسرائیل نے خانہ جنگی سے متاثرہ شام میں فوجی حملے اور کارروائی کی دھمکی دے دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گزشتہ روز روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ نے شام میں مل کر کام کرنے اور امن لانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے اگلے روز ہی اسرائیل نے شام میں فوجی کارروائی کی دھمکیاں دے ڈالیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق شام میں ایران اور اتحادیوں کی کسی بھی کارروائی پر شام میں حملہ کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے شام اسرائیل بارڈر پر ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری