عرب لیگ کا ایران کے متعلق اہم اجلاس طلب کرنے کا اعلان


عرب لیگ کا ایران کے متعلق اہم اجلاس طلب کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے اگلے اتوار کو اسلامی جمہوری ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے متعلق عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے عرب لیگ کے وزراء خارجہ سے کہا ہے کہ خطے میں ایران کی تسلط پسندانہ رویوں اور عرب ملکوں میں مداخلتوں کے متعلق ہنگامی طور پر عرب لیگ کا اجلاس ناگزیر ہوچکا ہے۔

عرب لیگ کے قاہرہ میں واقع صدر دفاتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بحرین اور متحدہ عرب امارات نے اجلاس بلانے کے لیے سعودی عرب کی درخواست کی حمایت کی ہے۔

عرب لیگ کے سیکرٹریٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ اتوار کو مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایرانی مداخلتوں کے بارے میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ اس وقت عرب لیگ کے دور رکن ممالک قطر اور لبنان کے تنازعات پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان سخت کشیدگی پائی جاتی ہے سعودی حکام ایران پر خطے کے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کے الزامات عائد کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے سعودی دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا تھا، آل سعود نے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے حملے کی ذمہ داری ایران اور حزب اللہ لبنان پر عائد کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری