دمشق: داعش کے خاتمے میں نام نہاد بین الاقوامی اتحاد اصل رکاوٹ


دمشق: داعش کے خاتمے میں نام نہاد بین الاقوامی اتحاد اصل رکاوٹ

شامی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے میں اصلی رکاوٹ داعش کے خلاف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد ہی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسپوٹنک کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف امریکی سربراہی میں بننے والا اتحاد ہی داعش کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحادی افواج کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شام میں داعش کے خاتمے میں سب سی بڑی رکاوٹ امریکی اتحادی افواج ہیں۔

شامی حکومت نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اتحادی افواج داعشی دہشت گردوں کے بجائے نہایت بے دردی سے عام شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں لہذا ان حملوں کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام کے مطابق 2014 سے اب تک امریکی اتحادی افواج کے حملوں میں 786 عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اتحادی افواج کے حملوں  میں کم از کم 5673 شہری جاں بحق ہوئے ہیں.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری