جلد لبنان واپس آکر قانونی طور پر استعفیٰ کی کاروائی مکمل کروں گا، سعد حریری


جلد لبنان واپس آکر قانونی طور پر استعفیٰ کی کاروائی مکمل کروں گا، سعد حریری

لبنان کے مستعفی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد وطن واپس لوٹیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ سعد الحریری نے سعودی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد وطن واپس آکر قانونی طور پر استعفیٰ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ "لبنان میں ہمیں سیاسی جماعتوں کے ساتھ کوئی مشکل نہیں ہے، لیکن کیا ان کو کردار ادا کرنے کی اجازت دی جائیگی؟"

حریری نےکہا کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد میرا احترام کرتے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ آئین کے مطابق مجھےچاہیے کہ میں صدر کے سامنے استعفی کا اعلان کروں، اس بارے میں  سعودی حکام کے ساتھ اختلافات ہوسکتے ہیں۔

حریری نےگفتگو جاری رکھتےہوئے دعویٰ کیا کہ لبنان میں ایک گروہ خلیج فارس کی ریاستوں کے استحکام کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہے۔

لبنان کے مستعفی وزیراعظم نےکہا کہ ہم ہرگز لبنان کو علاقائی جنگ کا  میدان بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

حریری نے کہا کہ وہ دو سے تین دن کے اندر لبنان واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  آزادی کے بعد ہم متحد ہوئے اور 2006 میں اسرائیلی حملے کے بعد سعودی عرب نے ہماری مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے معاشی، پانی اور بجلی کے شعبوں میں ہماری مدد کی۔ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ دوسروں نے کیا کیا؟

انہوں نے ایران کے اعلیٰ رہنما علی اکبر ولایتی سے ملاقات کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ ولایتی کی طرف کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی اور ہم نے ان سے کہا ہےکہ عرب ممالک میں ایران کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری