پی ایس پی اور ایم کیوایم ضم ہوں یا الگ الگ سیاست کریں ،تصادم نہیں ہونا چاہیے، ڈی جی رینجرز


پی ایس پی اور ایم کیوایم ضم ہوں یا الگ الگ سیاست کریں ،تصادم نہیں ہونا چاہیے، ڈی جی رینجرز

ڈی جی رینجرز نے ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں جماعتیں ضم ہوں یا الگ الگ سیاست کریں بس تصادم نہیں ہونا چاہیے, ہمارا مقصد ہے کہ کراچی میں ماضی والے حالات دوبارہ نہ ہوں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعیدنے ایم کیوایم پاکستان کے بننے پر رینجرز کے کردار پر پھیلنے والی تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح الفاظ میں بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان رینجرز ہیڈکوارٹرز میں بنتی تو ان پرمقدمات کیسے چلتے، ایم کیوایم پرمقدمات چل رہے ہیں ہم ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے۔

ان کا کہناتھا کہ پی ایس پی اور ایم کیوایم والے 8ماہ سے ایک دوسرے سے مل رہے تھے، دونوں جماعتیں ضم ہوں یاالگ الگ سیاست کریں تصادم نہیں ہوناچاہیے،خدشہ ہے الیکشن کے قریب حالات ماضی والے نہ ہوجائیں۔

ان کا کہناتھا کہ رینجرزکی تعیناتی سے پہلے کراچی میں حالات بہت خراب تھے،کراچی میں روزانہ 8سے 10 کروڑ بھتالیاجاتا تھا،کراچی آپریشن میں انٹیلی جنس اداروں کاکرداربہت اہم ہے،رینجرز سول اور ملٹری انٹیلی جنس اداروں کی مدد کے بغیر نہیں چل سکتی، پاکستان میں غیرملکی ایجنسیاں دہشت گردی میں ملوث ہیں، درخواست ہے سیاست میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتاخوری نہیں ہونی چاہیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری