افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کی ضرورت ہے: میجر جنرل آصف غفور


افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کی ضرورت ہے: میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ سرحدکے دونوں اطراف فورسز اور شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں،افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کی ضرورت ہے،افغانستان بارڈر سیکیورٹی میں اضافہ کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ آج مزید 2 جوانوں نے جا م شہادت نوش کیا، سرحدپرافغان سیکیورٹی نہ ہونے کی قیمت پاکستان اداکررہاہے، پاکستان نے ا پنے حصے کاکام مکمل کرلیا،پاک فوج نے تمام علاقے کلیئرکرالیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ پاکستان نے سرحدکے سا تھ اپنی موجودگی میں اضافہ کیا،کراسنگ پوائنٹس بنائے،افغانستان کی طرف تمام فریقین کومزیدکوششیں کرنیکی ضرورت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری